Jammu Kashmir Seeks Attention....Freedom is Our Birth Right....We Want United independent Jammu Kashmir..

Friday, February 20, 2009

کشمیر میں درمیانی شدت کا زلزلہ


پاکستان اور بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں جمعہ کو آنے والے زلزلے سے دو بچوں سمیت کم از کم چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زلزلے کے جھٹکے مظفرآباد، باغ راولاکوٹ اور میرپور کوٹلی میں بھی محسوس کیے گئے۔




پاکستان میں محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل قمر زمان کے مطابق زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 5.8 درج کی گئی اور

مزید جھٹکوں کے امکان کو خارج نہیں کیا جا سکتا۔


اسلام آباد سے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق زلزلہ صبح آٹھ بجکر انچاس منٹ پر آیا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ کا مرکز ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے بارہمولہ علاقے میں تھا اور خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق زلزلے سے کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں لوگ گھبرا کر سڑکوں پر نکل آئے۔

پاکستانی زیرِ انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے ڈپٹی کمشنر چوہدری امتیاز نے بی بی سی اردو کے ذوالفقار علی کو

بتایا وادی لیپہ کے گاوں گائی پورہ میں دو طالبعلم اس وقت زخمی ہوگئے جب زلزلے سے ایک مڈل سکول کی دیوار گر گئی جبکہ ایک اورگاؤں پنچکوٹ میں مکان کی دیوار گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ زلزلے سے اس گاؤں میں کئی مکانات گرگئے یا ان کو نقصان پہنچا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ دور دراز علاقوں سے بھی معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔

جمعہ کے روز آنے والے زلزلے کے نتیجے میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں عمارتیں لرز اٹھیں جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق خواتین، بچے اور بوڑھے افراد اپنےگھروں، دفاتر اور سکولوں سے باہر نکل آئے اور بارش کے باوجود دیر تک باہر کھڑے رہے۔

زلزلے کے بعد مظفرآباد اور باغ شہر میں کئی نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں چھٹی کر دی گئی۔زلزلے کے جھٹکے مظفرآباد، باغ راولاکوٹ اور میرپور کوٹلی میں بھی محسوس کیے گئے۔







0 comments: