Jammu Kashmir Seeks Attention....Freedom is Our Birth Right....We Want United independent Jammu Kashmir..

Friday, February 6, 2009

Largest snake of the world

سائنسی جریدے ’نیچر‘ کے مطابق دنیا کے طویل ترین سانپ کا ڈھانچہ کولمبیا میں دریافت ہوا ہے۔
تتانوبوا پتالیس فٹ لمبا سانپ تھا جو کہ تقریباً ایک بس کی لمبائی کے برابر ہے۔ اور یہ سانپ تقریباً ساٹھ ملین برس قبل کولمبیا کے رین فارسٹ میں پایا جاتا تھا۔
محققین کے مطابق یہ سانپ اتنا چوڑا تھا کہ ایک عام قد کے شخص کے کولہوں تک پہنچ سکتا تھا اور اس کا وزن ایک اندازے کے مطابق ایک ٹن سے زائد تھا۔
واضح رہے کہ سبز ایناکونڈا جس کو دنیا کا وزنی ترین سانپ کہا جاتا ہے اس کا وزن اڑھائی سو کلوگرام ہے جبکہ پائیتھان جس کو طویل ترین سانپ کہا جاتا ہے اس کی لمبائی پتیس فٹ ہے۔
ٹورانٹو یونیورسٹی کے محققین نے جن کی قیادت جیسن ہیڈ کر رہے تھے، اس سانپ کی لمبائی اس کی ریڑھ کی ہڈی کے مہروں میں فاصلے اور آج کل کے سانپوں کی لمبائی کا حساب لگا معلوم کی۔
محققین کی اس ٹیم کے ایک رکن پروفیسر پولی نے کہا: ’اس کی چوڑائی ایک شخص کے کولہوں تک آتی تھی۔ ایناکونڈا کی طرح یہ سانپ بھی زیادہ تر وقت پانی میں گزارتا تھا۔ اور اس کو زیادہ خوراک کی ضرورت تھی۔ یہ کیا کھاتا تھا یہ ابھی ہمیں معلوم نہیں لیکن شاید مگرمچھ اور بڑی مچھلیاں۔‘
سائنسدانوں نے اس سانپ کی لمبائی سے اس وقت کے درجہ حرارت بھی معلوم کرنے کی کوشش کی۔ ان کے اندازے کے مطابق اس وقت درجہ حرارت تیس سے چونتیس ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ جبکہ آج کل اس خطے کا درجہ حرارت اٹھائیس ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔


http://www.bbc.co.uk/urdu/science/story/2009/02/090206_largest_snake_rh.shtml

0 comments: