Jammu Kashmir Seeks Attention....Freedom is Our Birth Right....We Want United independent Jammu Kashmir..

Saturday, February 28, 2009

راولاکوٹ کی خبریں (News from Rawalkot)

راولاکوٹ پولیس کا چھاپہ ، منشیات و اسلحہ برآمد ، 11ملزمان گرفتار

راولاکوٹ ( نمائندہ خصوصی ) راولاکوٹ پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران نا جائز اسلحہ اور منشیات رکھنے والوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کرتے ہوئے گیارہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور چرس وغیرہ برآمد کرلی ایس پی ضلع پونچھ سردار محمد الیاس ، اے ایس پی ریاض حیدر بخاری کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ راولاکوٹ راجہ اختر نے کار خاص کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مارے صغیر ولد صادق سکنہ ہجیرہ ناڑیاں ، وقار ولد نذیر خان ساکن ٹوپہ سے چرس عمر ان ولد کلیم ساکن متیال میرہ سے پستول تیس بور عبیدولد ذوالفقار ساکن متیال میرہ سے کلپ چاقو زوہیب سے پستول تیس بورو عامر ولد عارف خان سے پستول تیس بور برآمد کیا گیا جب کہ مختلف مقدمات میں مفرور جن ملزمان کو گرفتار کیا گیا ان میں تنویر ولد میراکبر چھوٹا گلہ فیض احمد ولد فاضل خان سکنہ دہمنی شہزان ولد اصغر سکنہ پوٹھی ذاکر حسین ولد محمد صابر سکنہ برمنگ ، محمد نور ولد جعفر علی سکنہ برمنگ شامل ہیں ان تمام ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات رجسٹر کردیئے گئے ہیں پولیس آپریشن پر عوامی و سماجی حلقوں نے اطمیان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کو مزید تیز کر نے کی ضرورت ہے ۔

[Dailyausaf]



راولاکوٹ میں مصنوعی مہنگائی عروج پر

0 comments: