Jammu Kashmir Seeks Attention....Freedom is Our Birth Right....We Want United independent Jammu Kashmir..

Sunday, March 1, 2009

وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے اخراجات میں 50 فیصد کمی ، عیاشیوں کے متحمل نہیں ہو سکتے ، سردار یعقوب

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے وزیراعظم ہائوس اور وزیراعظم سیکرٹریٹ کے اخراجات میں
پچاس فیصد کمی کردی جبکہ اخراجات کو 70 فیصد تک کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہفتہ کو یہاں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ نومبر 2008ء میں وزیراعظم ہائوس کے اخراجات ایک کروڑ 28 لاکھ 9 ہزار 343 روپے تھے جبکہ دسمبر 2008ء کے دوران وزیراعظم ہائوس کے اخراجات ایک کروڑ گیارہ لاکھ 60 ہزار اور 346 روپے تھے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چھ جنوری 2009ء کو بننے والی نئی حکومت کے بعد وزیراعظم کی طرف سے کفایت شعاری پالیسی کے تحت اخراجات میںکمی کی گئی اور جنوری2009ء میں وزیراعظم ہائوس اور سیکرٹریٹ کے اخراجات صرف 69 لاکھ 81 ہزار روپے ہے جبکہ فروری میں یہ اخراجات مزید کم ہوکر 55 لاکھ روپے تک آگئے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ یہ اخراجات مزید کم کئے جائیں اور میری کوشش ہے کہ وزیراعظم ہائوس اور سیکرٹریٹ کے اخراجات میں 70 فیصد تک کمی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خطہ غریب ہے' یہ عیاشیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسی طرح بجلی اور دیگر یوٹیلٹی بلز میں کمی کی جائے۔
وزیراعظم نے بعض اداروں کی طرف سے اخبارات کو برائے راست اشتہارات دینے کا سخت نوٹس لیا اور کہا کہ آئندہ کوئی ادار محکمہ اطلاعات کی اجازت کے بغیراشتہارات جاری نہیں کرے گا۔ اس پالیسی پر سختی سے
عملدرآمد کیا جائے۔ اس پالیسی سے ہٹ کر دیئے گئے اشتہارات کے بل متعلقہ ادارے کا سربراہ خود ادا کرے گا۔

0 comments: