راولاکوٹ ( نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم آزاد کشمیر الحاج سردار محمد یعقوب خا ن نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی اور متاثرہ اضلاع میں تعمیراتی منصوبہ جات پر سستی برداشت نہیں کی جائے گی غفلت برتنے والے آفیسران سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔کام چور آفیسران اپنا قبلہ درست کریں یاگھر چلے جائیں ہم ہوائی اعلانات اور بلند بانگ دعوئوں کے قائل نہیں زمین پر کام کے بغیر ترقی کا تصور ممکن نہیں خدمت کا جذبہ لیکر حکومت میںآئے ہیں عوام ماضی کی حکومتوں اور موجودہ حکومت میں فرق محسوس کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ رات سرکٹ ہائوس راولاکوٹ اور ریسٹ ہائوس بنجوسہ میں مختلف عوامی وفو د یونین کونسلوں اور ٹائون سے تعلق رکھنے والوں سے ملاقات میں کیا انہوںنے کہا کہ بنیادی سہولتوں سے محروم دور دراز پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ترجیع بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کریں گے مخلوط حکومت خطہ سے کرپشن بیروز گاری اور اقربا پروری کا خاتمہ کرکے دم لیں گے دریں اثناء وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت سابق حکومت کے اعلانات ووعدوں پر ترجیع بنیادوں پر عملدر آمد کو یقینی بنائے گی لوگوں کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے نوجونوں کو روز گار کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں لیکن بیروزگاری کا خاتمہ مشکل کام ہے بے روز گار نوجونوں کو آسان شرائط پر قرض دیں گے تاکہ وہ مختلف ذرائع سے حلال روزی کما سکیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ رات نامنوٹہ کے ایک گیارہ رکنی وفد سے ملاقات میں کیا وفد نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا وفد میں مسلم کانفرنس اور یوتھ فورس کے کارکنان سردار محمد رحیم خان ،محمد امین خان ، سردار اصغر خان ، افتخار احمد خان ، جہانگیر خان وغیرہ شامل تھے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب خان ن وفد کو یقین دلایا کہ وہ علاقے کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے اور محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا ۔آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اعظم سردار محمد یعقوب خا ن نے کہا کہ منگ کے سب ڈویژن کی تمام ضرورتیں پور ی کریں گے منگ کے شہدا نے جس مقصد کے لئے اپنی کھالیں کھچوائیں اس کیلئے جدوجہد جاری ہے اپنی آئینی ذمہ داریوں سے بھی آگاہ ہوں اور لوگوں کی توقعات کا بھی پتہ ہے کسی دبائو کو قبول کرونگا اور نہ ہی کسی کی بلیک میلنگ میں آ کر غلط کام کرونگا جو بات دوسروں کے لئے بری ہے وہ اپنے لئے کس طرح درست سمجھ سکتا ہوں سردار یعقوب خان پونچھ ڈویژن کے دوروزہ دورے کے پہلے مرحلے پر یہاں استقبالیہ ہجوم سے خطاب کررہے تھے انہوںنے اس موقعہ پر پیر تانی کے مزار پر بھی حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خواتنی کی مولانا عبیداللہ فاروقی کی قیادت میں سینکڑوں لوگوں نے ان کا خیر مقدم کیا دریں اثناء ترقیاتی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اعظم محمد یعقوب خان نے کہا کہ سٹی پراجیکٹ پروگرام کے تحت بلا تاخیر سڑکوں ، پلوں سکولوں کی تعمیر کو شروع کیا جائے معاملات کو فائلوں کی حد تک خط و کتابت پر رکھے جانے کے عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا وزیراعظم ترقیاتی جائزہ اجلاس کے دوران ضلعی آفیسران اور ترقیاتی محکموں کے سربراہان سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر مشیر برائے وزیر اعظم پاکستان سردار غلام صادق ممبر کشمیر کونسل سردار نسیم احمد سرفراز معاون خصوصی ہمراہ جناب وزیر اعظم سردار محمد صدیق خان وزیر داخلہ راجہ محمد صدیق خان بھی موجود تھے وزیر اعظم نے کہا کہ سٹی پراجیکٹس پروگرام کے تحت ضلع پونچھ راولاکوٹ میں 8 ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں لیکن پراسیس اتنا سستی کے ساتھ ہورہا ہے کہ عوام متاثرین زلزلہ کا اعتماد اٹھتا جارہا ہے انہوںنے کہا کہ میں زمین پر کام دیکھنا چاہتا ہوں اور تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
The resolution of 19 July is insignificant. The UNCIP Resolution of 13
August is valuable, Jamil Maqsood.
-
The resolution of 19 July is insignificant. The UNCIP Resolution of 13
August is valuable, Jamil Maqsood.
The Muslim Conference Working Committee pas...
3 days ago
0 comments:
Post a Comment